Naat Sharif (Anzurna Ya Rasool Allah)
نعت شریف
انظرنا یا رسول اللہ ﷺ
انظرنا یا حبیب اللہ ﷺ
تو میرا سراج ہے، میرے سر کا تاج ہے۔
سدرة سے آگے عرش تک آقا تیری معراج ہے۔
تو حبیبِ کبریا، تیرا دو جہان پہ راج ہے۔
تیری نگاہِ ناز کا ہر امتی محتاج ہے۔
انظرنا یا رسول اللہ ﷺ
انظرنا یا حبیب اللہ ﷺ
دیکھا تجھ کو بلالؓ نے تو احد احد کہنے لگا۔
سنا تجھ کو اویسؓ نے تو صمد صمد کہنے لگا۔
تیری نگاہ کا یہ اثر، تیرا اعلیٰ حسن و جمال ہے۔
تو رسولِ حق، تیرا مرتبہ کمال ہے۔
انظرنا یا رسول اللہ ﷺ
انظرنا یا حبیب اللہ ﷺ
اقصیٰ میں پڑھ کے نماز، سب نبیوں نے یہ کہا۔
تیرا خُلق، خُلقِ عظیم، تو رؤوف ہے، تو رحیم ہے۔
تو ہے امامِ مرسلین، تو پیغمبر کریم ہے۔
تو خود خدا کا ہے راستہ، تو صراطِ مستقیم ہے۔
انظرنا یا رسول اللہ ﷺ
انظرنا یا حبیب اللہ ﷺ
سعید تجھ کو فکر کیا، تجھ کو ان سے پیار ہے۔
جس کے رخ کی روشنی پر چاند بھی نثار ہے۔
خورشید جس کو دیکھ کر پلٹنے کو تیار ہے۔
جو دو جہاں کا ہے بادشاہ، اور جو خدا کا یار ہے۔
انظرنا یا رسول اللہ ﷺ
انظرنا یا حبیب اللہ ﷺ
(ڈاکٹر علی سعید)
Comments
Post a Comment